سعودی عرب میں رینٹ اے کار سروس میں ڈیجیٹل کار رینٹ ایگریمنٹ لازمی کیے جانے کا قانون لاگو ہونے کے بعد اب تک 13 لاکھ سے زائد معاہدے ہوچکے ہیں،عرب میڈیاکے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رواں برس رینٹ اے کار سروس کے لیے روایتی کاغذی معاہدے کی جگہ ڈیجیٹل ایگریمنٹ کو لازمی قراردیا تھا جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس قانون کے لاگو ہونے کے بعد اب تک مملکت میں 13 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل معاہدے کیے جاچکے ہیں،اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے 83شہروں اور کمشنریوں میں 2400سے زائد رینٹ اے کارسروس ادارے رجسٹرڈ ہیں، ڈیجیٹل کار رینٹ ایگریمنٹ کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے،ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق رینٹ اے کار سروس کے شعبے میں ایک لاکھ 4ہزار مختلف انواع کی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، سب سے زیادہ معاہدے ریاض میں ہوئے جو 33فیصد تھے جبکہ 24فیصد مکہ ریجن اور 16فیصد مشرقی ریجن میں کیے گئے،گاڑی کرائے پر لینے کے لیے 66فیصد سعودی جبکہ 34فیصد غیرملکیوں نے ڈیجیٹل معاہدے ہیں،یکساں ڈیجیٹل ایگریمنٹ کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں فریقین کے حقوق کی ضمانت فراہم کی جاتی ہے جس کی پابندی لازمی ہے خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے،حکام نے واضح کیا ہے کہ رینٹ اے کار سروس والے اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے صارف سے ڈیجیٹل معاہدہ کریں صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ روایتی کاغذی معاہدے کو تسلیم نہ کریں اگررینٹ اے کار کے ادارے کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے تو اس کی شکایت ٹول فری نمبر 19929پردرج کرائی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی