سعودی عرب عرب کی وزارت تعلیم نے اگلے تعلیمی سال 1445ھ سے شروع ہونے والے سیکنڈری پاتھ ویز سسٹم کے نصاب میں کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" پڑھانے کی منظوری دے دی ہے،اس اقدام کا مقصد اس شعبے میں تعلیمی کورسز، حالیہ پیشرفت اور سائنسی اور قومی معیارات کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو آگے بڑھاتے ہوئے خلائی سائنس کے میدان میں طلبا اور طالبات کے مثبت رویوں کی نشونما میں مدد کرنا ہے،کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" طلبا کو ثانوی سطح پر قدرتی اور اپلائیڈ سائنسز میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع دے گی جو کہ جنرل ٹریک، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، صحت اور حیاتیات کے موضوع پر معلومات کے تقریبا 50فی صد شعبوں پر مشتمل ہے،سعودی نصاب مین شامل کی گئی یہ کتاب تھیوری کو تدریس اور سیکھنے کے عمل میں مشق سے جوڑ کر نیچرل سائنسز اور اپلائیڈ سائنس کے مضامین میں سیکھنے کے اوقات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مضامین متعارف کراتے ہوئے "زمین اور خلائی سائنس، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مدد گار ہوگی،سعودی ماہرین تعلیم کے مطابق نیا نصاب زمین اور خلائی سائنس کے تعارف سے متعلق ہیاور کائنات میں اہم قدرتی مظاہر کو جوڑنے کے علاوہ زمین، ہوا، خلا، پانی، جانداروں پر چاند گرہن اور سورج گرہن کیاثرات اور ان خلائی مظاہر کے کائنات کے مظاہر کے ساتھ تعلق کو سمجھنے میں مدد دے گا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی