سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب مصر کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، سعودی عرب مصر تعاون علاقائی سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے،عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ جاری ہے، غزہ میں جنگ بندی میں تاخیر اس نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، ہم صرف اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے قاہرہ کی کوششوں کو سراہا،نہوں نے یہ بات قاہرہ میں عرب لیگ کے 162ویں اجلاس کے بعد کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہے،مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ قاہرہ اور ریاض غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کیحوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب بحیرہ احمر میں کشیدگی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مصر یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ان کا ملک لبنان کو کشیدگی کی لعنت سے بچانے کے لیے رابطے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ خطے میں کشیدگی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی