i بین اقوامی

سعودی عرب، الحرمین الشریفین میں مذہبی امور کی نگرانی کیلئے نئی آزاد ایجنسی کا قیامتازترین

August 09, 2023

سعودی عرب نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام کا اعلان کر دیا، جبکہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے ان کا درجہ وزیر کے برابر ہو گا،عالمیمیڈیا کے مطابق یہ اتھارٹی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ کے مذہبی امور کی صدارت کے طور پر کام کریں گی،یہ ایجنسی دونوں مساجد میں آئمہ اور مذنین کی نگرانی کرے گی ،علاوہ ازیں اتھارٹی مذہبی امور کے علاوہ وہاں پیش کیے جانے والے مذہبی اسباق اور سیمیناروں کی نگرانی بھی کریں گی،اس وقت ان امور کی نگرانی کی ذمے دار صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین ہے،کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی)کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور پریذیڈنسی کے نام سے خودمختار ادارہ انتظامی اعتبار سے براہ راست بادشاہ کے ماتحت ہوگا،حرمین شریفین میں آئمہ اور موذن کے امور کی نگرانی اور دونوں مساجد میں مذہبی امور سے متعلق تمام معاملات، اختیارات اور فرائض نئے ادارے کو منتقل ہوجائیں گے۔حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی سے منسلک علمی اسباق اور وعظ و نصیحت کی مجالس کے انتظامات بھی نئے ادارے کے حوالے کیے گئے ہیں،یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ، اس کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی