i بین اقوامی

سعودی آرامکو کا شیل پاکستان کے اثاثے خریدنے میں دلچسپی کا اظہارتازترین

October 17, 2023

سعودی عرب کی سرکردہ پیٹرولیم کمپنی آرامکو پاکستان میں شیل پی ایل سی کے اثاثوں کے لیے بولی لگانے کا جائزہ لے رہا ہے جسے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ ممکنہ معاہدہ جنوبی ایشیائی ملک کے توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کے پہلے منصوبے کی کے قیام کا باعث بن سکتا ہے۔ سعودی آرامکو، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی ہے، شیل پاکستان کے اثاثوں کا جائزہ لے رہی ہے، خاص طور پراس کی نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ شیل پاکستان لمیٹڈ پر مرکوز ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 123ملین ڈالربتائی جاتی ہے، اثاثوں کی کل قیمت تقریبا 200ملین ڈالر ہو سکتی ہے،تاہم اس مرحلے پرحتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سرمایہ کاری کیلئے جاری بات چیت لازمی لین دین پر منتج ہو گی۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر بھی خارج از امکان نہیں کہ دوسرے ممکنہ خریدار بھی ان اثاثوں کی خریداری میں مقابلے کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی