i بین اقوامی

رشوت لینے کا الزام، یوکرین کے اعلی فوجی افسران برطرفتازترین

August 12, 2023

یوکرین میں رشوت لینے کے الزام میں اعلی فوجی افسران کو برطرف کردیا گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کیلیے رشوت لینے پرتمام چوبیس ریکروٹمنٹس چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اوڈیسا ریجن میں ایک ریکروٹمنٹ آفس میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک سوبارہ فوجداری مقدمات کھولے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی