i بین اقوامی

رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیاتازترین

July 24, 2024

برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور 29جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہو گا، کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2نومبر کو ہوگا،برطانوی میڈیا کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی