برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر سٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ جمعہ کو برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رہنما رشی سونک نے برطانیہ کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی سے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سوناک نے کہا کہ اقتدار خیر سگالی کے ساتھ پرامن اور منظم طریقے سے منتقل ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی