i بین اقوامی

رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، برطانوی ڈپٹی اپوزیشن لیڈرتازترین

October 25, 2022

برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے،برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجیلارئینر نے رشی سونک کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کے سر پر تاج تو سجا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کریں گے کیا؟اپوزیشن لیڈر اینجیلا رئینر نے کہا کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے، برطانوی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ صرف انتخابات سے ہی کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں، پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں،رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی