i بین اقوامی

روسی پارلیمنٹ نے ملک میں مجرموں کو یوکرین جنگ میں لڑنے کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری دے دیتازترین

June 16, 2023

روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے ملک میں مجرموں کو یوکرین جنگ میں لڑنے کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری دے دی،روسی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ نے وزارت دفاع کو مجرمان کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کی منظوری دی ہے،قانون کے مطابق وزارت دفاع کسی بھی ایسے شخص سے کنٹریکٹ کرسکتی ہے جس کے خلاف کسی جرم کی تفتیش جاری ہو یا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہو یا پھر اسے سزا سنائی جاچکی ہو،روسی قانون کے مطابق جنسی جرائم، غداری، دہشتگردی یا انتہاپسندی میں سزا یافتہ مجرمان کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ پورا کرنے والے مجرمان کی سزا ختم کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی