i بین اقوامی

روسی میزائل حملے، امریکی و یوکرینی صدور کا فون پر رابطہتازترین

October 11, 2022

یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا ہے۔یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن سے فضائی دفاع کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فی الحال فضائی دفاع ہمارے دفاعی تعاون میں اولین ترجیح ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور جی سیون ممالک کے رہنماوں کی ورچوئل میٹنگ ہو گی، جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری واضح کرے کہ روسی صدر پیوٹن کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔امریکا کے وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یوکرین کی حمایت میں بولنے کا وقت ہے۔ادھر روسی سفیر برائے امریکا کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے یوکرین کو مزید مدد دینے سے وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز دعوی سامنیآیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر 75 میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ان تازہ ترین میزائل حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی