روسی فوج نے دونیتسک میں اسویری دونووکا نامی بستی کو آزاد کروانے کا دعوی کیا ہے،روسی امور دفاع نے اس حوالے سے بیان میں بتایا ہے کہ دونباس کے بعض مقامات پر ہماری فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اسویری دونووکا نامی ایک بستی بھی قبضے سے آزاد کروا لی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک روز کے دوران یوکرینی فوج کے توپ خانے اور گوداموں سمیت 163 دیگر فوجی مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک روس نے یوکرین کے 639 طیارے،282 ہیلی کاپٹرز،30112 ڈرونز،575 فضائی دفاعی نظام،17320 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور دیگر اسلحہ تباہ کر دیا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی