ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے متعدد ریجن نے روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا،ریفرنڈم پر ووٹنگ 23 سے 27 ستمبر کے دوران ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ڈونباس کے ڈونیسٹک اور لوگانسک ریجن میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا،جس کے بعد خیرسون ریجن اور زاپوریژیا ریجن نے بھی روس سے الحاق کرنے کیلئے ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے.کیف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈھونگ ووٹ بے معنی ہیں اور روس کی طرف سے لاحق خطرات کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی