i بین اقوامی

روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوی کردیاتازترین

September 01, 2023

روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ جنوب کے شہروں میں کامیاب پیش قدمی جاری ہے،ماسکونے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرین کی جنگی گاڑیاں اوردیگرسامان جنگ تباہ کیا ہے۔کپیانسک ڈونیسک اور زپوروزیزیا میں یوکرین کے حملے ناکام بنائے ہیں،زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل سسٹم ایس ٹوہنڈرڈ بھی تباہ کیا گیا ہے،بریانسک میں یوکرین کا ڈرون بھی مارگرایا ہے۔ جبکہ یوکرین مسلح فوج کے جنرل اسٹاف نیدعوی کیا ہیکہ جنوب میں پچیس محاذوں پرروسی فوج کوکافی نقصان پہنچایا ہے،پیش قدمی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی