i بین اقوامی

روس نے یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائےتازترین

May 03, 2023

روس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ اس نے یوکرین پربڑے پیمانے پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ اعلان ماسکو کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یوکرین میں فوجی ٹھکانوں جیسے گولہ بارود کی فیکٹریوں اور ہتھیاروں کے ڈپوکو نشانہ بنانے کے لیے رات گئے میزائل حملے کیے ہیں۔ یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعوی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔ دوسری جانب یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے مشرقی شہر باخموت میں شدید لڑائی کے بعد روسی فوج کے دستوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی