i بین اقوامی

روس نے بلگورود سے شہری انخلا شروع کر دیاتازترین

August 12, 2024

روس نے کرسک میں یوکرینی فوج کے ساتھ گرم جھڑپیں شروع ہونے کے بعد بلگورود کے علاقے 'کراسنویارجسکی' سے شہری انخلا شروع کر دیا ہے،بلگورود کے گورنر 'ویاچسلاف گلاڈکوف' نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بلگرود کے علاقے 'کراسنویارجسکی' کی سرحد پر یوکرینی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہم نے، تحفظ کی خاطر، شہریوں کی محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کر دی ہے،واضح رہے کہ قبل ازیں بھی روس کے علاقے کرسک سے 76ہزار سے زائد باشندوں کے انخلا کا اعلان کیا گیا تھا،6اگست کو روسی علاقے کرسک میں یوکرینی فوج کے داخلے کے بعد 7دنوں سے دونوں طرف کی افواج میں شدید جھڑپیں جاری ہیں،کرسک میں الارم "وفاقی ایمرجنسی" ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی