i بین اقوامی

روس نے 6 ہزارسے زائد یوکرینی بچوں کو ری ایجوکیشن کیمپوں میں رکھا ہے، رپورٹتازترین

February 15, 2023

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "ییل ریسرچ سینٹر" کے ذریعے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے 6 ہزارسے زائد یوکرینی بچوں کے ری ایجوکیشن کیمپوں میں رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی جبرا تربیت کی جا رہی ہے،حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت درجنوں کیمپوں کا ایک وسیع نیٹ ورک چلا رہی ہے، گذشتہ سال یوکرین کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کیمپوں میں ہزاروں یوکرینی بچوں کو رکھا جا رہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے چار ماہ سے کم عمر کے بچوں کو کریمیا اور سائبیریا سمیت روس بھر کے 43کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،کیمپوں کا مقصد روس نواز فوج سے متعلق حب الوطنی کی تعلیم دینا ہے،رپورٹ جاری کرنے والے امریکی ریسرچ سینٹر کے ایک محقق نیتانیئل ریمنڈ نے کہا کہ روس جنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ سلوک کے بارے چوتھے جنیوا کنونشن کی "واضح طور پر خلاف ورزی" کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ روسی اقدامات جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک غیر جانبدار ادارے کو کیمپوں تک رسائی دی جائے اور روس سے یوکرین کے بچوں کو گود لینے کا عمل فوری طور پر روکا جائے، واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے حال ہی میں کہا ہے کہ یوکرین سے 14,700سے زیادہ بچے روس بھیجے جا چکے ہیں، جہاں بعض کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے،اس حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ کیمپ یتیموں کی بجالی اور طبی دیکھ بھال کے لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی