i بین اقوامی

روس کسی صورت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریگا، پیوٹنتازترین

December 08, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ضرور بڑھ رہا ہے لیکن روس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے ہیومن رائٹس کونسل کے سالانہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن ہم کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریں گے،روسی صدر نے اصرار کیا کہ روس صرف دوسرے ملک کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں جنگ ایک طویل عمل ہو سکتا ہے، پیوٹن نے کہا کہ اس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اسے چھپانا غلط ہوگا لیکن روس کسی بھی حالت میں پہلے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا اور اپنے جوہری ہتھیاروں سے کسی کو دھمکی نہیں دے گا،روسی صدر نے اس بات پر بھی فخر کیا کہ روس کے پاس دنیا کے سب سے جدید ترین جوہری ہتھیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی