i بین اقوامی

روس کو روپیہ ملنے کا راستہ بند کرنے کے لیے تیل کی برآمد میں کم کی جائے گی، امریکہتازترین

September 12, 2022

روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی مالی ناکہ بندی کرنے کے لیے امریکی زیر قیادت دنیا کے اہم ممالک جی سیون نے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔ تاکہ مغربی ممالک کے روس سے تیل خریدنے کو روک دیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس امر کا اظہار امریکی وزیر خزانہجنیٹ ییلن نے کیا ہے۔تاہم امریکی وزیر خزانہ نے نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکمت عملی کی وجہ سے سردیوں میں گیس کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتیں بھی اوپر جا سکتی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق اس سلسلے میں مغربی ممالک کی جانب سے تیل کی قیمت کو ایک خاص سطح پر رکھنے کی کوشش کی جائے گی اور روسی تیل کی ایکسپورٹ کم ہونے سے قیمتوں پر بھی چیک رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔وزیر خزانہ ییلن نے کہا '' یہ ایک رسک ہے اور ایک رسک وہ ہے جس کو کم کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا امکانی طور پر تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ مغربی ملکوں کا روس سے تیل منگوانے پر پابندی کا لگنا ہو گا ۔اس پابندی کے بعد مغربی ممالک کے لیے روسی تیل کی ٹینکروں کے ذریعے منتقلی روک دی جائے گی۔ امریکہ کی وزیر خزانہ نے کہا تیل کی قیمتوں کو روکنے کا منصوبہ بن چکا ہے اور اس پر جی سیون ممالک کا اتفاق ہو چکا ہے۔مالدار ملک شریک ممالک سے زیادہ قیمت دینے سے انکار کے لیے کہیں گے۔ وہ اس سلسلے میں انشورنس ، فنانس نیوگیشن سمیت دیگر سروسز سے انکار کریں گے جو تیل کی قیمت بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ان قیمتوں کو روکنے کا بنیادی مقصد روس کو یوکرین جنگ کے لیے پیسہ ملنے کے امکانات بند کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی