i بین اقوامی

روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلانتازترین

September 11, 2024

جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر ایران کو یورپی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایرانپر فضائی نقل و حمل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ دوطرفہ فضائی خدمات کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ ایران ایئر پر پابندیاں لگانے کے لیے بھی کام کریں گے،بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ ہم ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور روس کو بیلسٹک میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی منتقلی میں ملوث اہم اداروں اور افراد کا بھی پیچھا کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل ایران اور روس دونوں کی طرف سے یورپی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ یوکرینی عوام کے لیے مزید مشکل پیدا کی جا رہی ہے۔ان ممالک نے یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بیان کے بعد اٹھایا ہے جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ ایران کے بھیجے گئے میزائلوں کو روس یوکرین پر استعمال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی