روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرٹی بم کی تیاری کے الزام کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ٹیم نے یوکرین میں 2 جوہری سائٹس کا دورہ کیا ہے،ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں دو جوہری سائٹس پر معائنہ شروع کردیا ہے،رافیل گروسی نے اس حوالے سے کہا کہ رواں ہفتے کے اختتام پر اپنے ابتدائی نتائج فراہم کریں گے، یوکرین نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کردی ہے،یوکرین نے روسی الزامات پر عالمی ادارے سے معائنے کی درخواست کی تھی،روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے بھی عالمی ادارے سے یوکرین کی جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی