i بین اقوامی

روس کا یوکرینی صدر کے جائے پیدائش شہر کریوی ریح پر میزائلوں سے حملےتازترین

September 15, 2022

روس ۔یوکرین کی جنگ شدت اختیار کر گئی ، گزشتہ روز روس نے یوکرینی صدر کے جائے پیدائش شہر کریوی ریح پر میزائلوں سے حملے کئے اور ایک میزائل نے آبی ڈیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ڈیم ٹوٹنے سے پانی کناروں سے باہر نکل کر سیلاب کی شکل اختیار کر گیا جس کے باعث گئی مکانات زیر آب آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی میزائل حملوں سے ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر اردگرد کی شہری آبادی کو خالی کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، شہر کے انتظامی امور کے سربراہ اولیکسینڈر ولکول نے کہا ہے کہ سیلابی پانی سے بچائو کے لیے لوگوں کو نقل مکانی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے سے 6 لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے آبی ذخائر پر حملے کے بعد روس کو دہشت گرد ریاست قرار دیا۔ زیلنسکی نے اپنے خطاب میں روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمزور ہیں جو عام شہریوں سے لڑتے ہیں اور عام شہروں پر حملے کرتے ہیں،بدمعاش جو میدان جنگ سے فرار ہو کر کہیں دور سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی