روس نے ایک بار پھر سے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین اقوام متحدہ کے اہم اجلاس سے قبل ماسکو پر الزام لگانے کے لیے اپنی سرزمین پر جوہری واقعے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاہم روس کی جانب سے اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کے گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیف بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے تابکار مادے کو ایک نامعلوم یورپی ملک سے یوکرین پہنچایا گیا ہے جبکہ اس اشتعال انگیزی کا مقصد روس کی فوج پر مبینہ طور پر یوکرین میں خطرناک تابکار تنصیبات پر اندھا دھند حملے کرنے کا الزام لگانا ہے،دوسری جانب یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے ان الزامات کو غلط معلومات پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے خود ہی ایسے ہی واقعات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ماسکو کے الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یوکرینی حکام نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر F-16 لڑاکا طیارے بھیجنے کے لیے دبا ڈالیں کیونکہ یہ طیارے یوکرین کی روسی میزائل یونٹوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو بڑھا دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی