روس نے یوکرین جنگ کے دوران مغربی ممالک کے جانب دارانہ کردار کے باعث اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا بیانیہ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغرب کے اشتعال انگیز کردار کے جواب میں ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیانیہ تبدیل کریں گے۔سرگئی ریابکوف نے کہا کہ اس حوالے سے کام حتمی مراحل میں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ درستی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا تعلق یوکرین تنازع میں ہمارے مغربی مخالفین کے اشتعال انگیز کردار سے جڑا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی