روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعوی ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں اس موضوع پربات کی،بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبا 24بھارتی شہریوں کو ایجنٹس نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر روس لائے اور انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی