روس کے سرکاری نشریاتی ادارے کے خلاف امریکی کارروائیوں کے جواب میں روس امریکی میڈیا کو نشانہ بنائے گا، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے روس کے سرکاری ٹیلیوژن کے دو ملازمین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے اقدام کو "وچ ہنٹ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکی آبادی کو خوفزدہ کرنا ہے،زاخارووا نے کہا کہ "امریکی حکام کے ان اقدامات کا جواب دیا جائے گا جو معلومات اور میڈیا میں مختلف آوازوں تک آزادانہ رسائی کی ذمہ داریوں سے براہ راست متصادم ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ روس کے جوابی اقدامات امریکہ کے اقدامات کی عکاسی کر سکتے ہیں یا کوئی اور شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی