i بین اقوامی

روس کا امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزامتازترین

January 15, 2025

روس نے امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزام لگا دیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا یوکرین کو یورپی یونین کیلئے گیس والی آخری لائن کو تباہ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، امریکا ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہیواضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز ترک سٹریم گیس پائپ لائن پر9 ڈرون حملے کئے گئے تھے، حملوں میں گیس پائپ لائن محفوظ رہی کیونکہ ڈرونز کو دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی