جنوب مغربی روس کے غیر آباد علاقے میں ایک ایم آئی 28فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملہ ہلاک ہو گیا،عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایک ایم آئی 28کالوگا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود عملہ بھی بچ نہ سکا،گورنر ولادیسلاو شاپشا کے مطابق ایک ٹاسک فورس اور امدادی کارکن جائے حادثہ پر کام کر رہے ہیں جبکہ فوجی حکام کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی