i بین اقوامی

روس کا 1000مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لے لیا ہے،یوکرین کا دعویتازترین

August 13, 2024

یوکرین کی فوج نے روس کے تقریبا 1000مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے،یوکرین کے چیف آف جنرل اسٹاف اولیکسنڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ اس وقت روس کا تقریبا 1000مربع کلومیٹر علاقہ یوکرین کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے، دوسری جانب روسی حکام نے بتایا کہ دونیتسک کے علاقے میں 19بستیاں گزشتہ ماہ روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئی تھیں۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوانوکا، سرجیئیوکا، ماکائیفکا، کیرووو، آرتیوموو اور جیلانوئے کی بستیوں کو یوکرینی فوجیوں سے خالی کرانے کا عمل مکمل ہونے والا ہے جبکہ دونیتسک عوامی جمہوریہ کی 19بستیوں کو مرکزی حکومت اور جنوبی فوجی جتھوں نے آزاد کرایا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی