امریکہ کی نائب صدر کامیلا ہیرس نے کہا ہے کہ روس، یوکرین میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے،جرمنی میں منعقدہ 59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے، یوکرین میں، روس کے انسانی جرائم کا سرکاری سطح پر تعین کیا ہے اور روس کے مذکورہ انسانی جرائم کی تحقیق میں واشنگٹن یوکرین کی مدد کرے گا،ہیرس نے کہا کہ ان جرائم کے فاعلوں اور جرائم کا حکم دینے والے متعلقہ افراد سے حساب پوچھا جائے گا، معلوم یا گمنام ہلاک ہونے والے تمام افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے پہلو پر ہم سب کو ہم فکر ہونا چاہیے،امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف عام پھیلے ہوئے جرائم کا ذمہ دار ہے۔ ان جرائم میں قتل، جنسی زیادتی، تشدد اور جبری جلا وطنی شامل ہیں،ہیرس نے کہا کہ جب تک ضرورت محسوس کی جاتی رہی امریکہ یوکرین کی مدد کرتا رہے گا،انہوں نے چین کے روس کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے بعد سے ماسکو کے بیجنگ کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے،کامیلا ہیرس نے چین سے روس کو اسلحے کی فراہمی نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی