i بین اقوامی

روس ، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو بروئے کار لایا جائے،پوپ فرانسس کا مطالبہتازترین

December 26, 2024

عیسائیوں کے روحانی پیشو پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع سفارکاری سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھولک مسیحی فرقے کے عالمی سربراہ پوپ فرانسس نے گزشتہ روز اپیل کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو بروئے کار لایا جائے، یہ جنگ فروری 2022 سے جاری ہے، جس میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں، جنگ میں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی پوری طرح یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔پوپ فرانسس کی طرف سے یہ اپیل کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں کی گئی ، اس موقع پر انہوں نے یوکرین کے معاملے کا براہ راست ذکر کیا اور کہا کہ اسے بڑی جرات کے ساتھ طے کرنے کے لئے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز بسیلیکا کی وسطی بالکونی سے ہزاروں مسیحیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسلحے کی گھن گھرج کو یوکرین کی حد تک خاموش کرنے کی بات کی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے منصفانہ اور پائیدار امن کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی