روس یو کرین جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان جی 20 کانفرنس کے دوران پہلی ملاقات، دونوں رہنمائوں کے درمیان 10منٹ تک بات چیت ہوئی،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یوکرین کا دفاع کرنا پڑا کریں گے، بامقصد سفارتکاری کے ذریعے ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے، واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے ذریعے یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے لیکن روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اس حوالے سے دلچسپی صفر ہے، غیر ملکیمیڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی اور دونوں رہنمائوں کے درمیان 10منٹ تک بات چیت ہوئی،امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران میں نے روسی ہم منصب سے وہی کہا جو گزشتہ ہفتے ہم نے اور دیگر کئی ممالک نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کہا تھا یا جو کچھ جی 20مٹ میں شریک وزرائے خارجہ ان سے کہہ رہے ہیں کہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کریں کیونکہ بامقصد سفارتکاری کے ذریعے ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے،انہوں نیکہاکہ ملاقات کے دوران سرگئی لاروف پر زور دیا ہے کہ روس نیو سٹارٹ معاہدے کو بحال کرے کیونکہ معاہدہ منسوخ کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، باہمی تعمیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے ذریعے یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے لیکن روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اس حوالے سے دلچسپی صفر ہے، امریکی وزیر خارجہ نے نیو سٹارٹ معاہدے سے متعلق کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ دنیا میں یا ہمارے تعلقات میں کچھ بھی ہو رہا ہے، امریکا ہمیشہ سٹرٹیجک ہتھیاروں کے کنٹرول پر عمل کرنے کے لئے تیار رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی