i بین اقوامی

روس ،گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث دھماکے، 3مزدور ہلاک ، ایک زخمیتازترین

December 22, 2022

روس کے وسطی علاقے میں مرمتی کام کے دوران گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1980کی دہائی میں بنائی جانے والی برآمدی گیس پائپ لائن سے یوکرین کو گیس کی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ اسی پائپ لائن کے ذریعے گیس کو مغربی سائبیریا سے یورپ تک پہنچایا جاتا ہے،حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھاکے اور آگ لگنے کی وجہ زیر زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی، حادثہ پائپ لائن کی مرمت کے دوران پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد مزدور تھے جو مرمتی کام میں مصروف تھے،رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث یورپ کو محدود مقدارمیں جانے والی روسی گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل کب دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، حکام اس پرکام کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی