i بین اقوامی

روس اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے لڑتا رہے گا، پیوٹنتازترین

September 23, 2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کی سالمیت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دفاع کرنا جانتی ہے، روس اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوگا۔روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی ریاست کے قیام کی 11 سو ساٹھویں ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ روس آنے والی نسلوں اور ان کے مستقبل کی خاطر اپنی آزادی، خود مختاری، ثقافت اور روایات کا دفاع جاری رکھے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن کے لیے لڑیں گے، اس وطن کے لیے جو ہمارے پاس ہے، اپنی آزادی اور خود مختاری، اپنی ثقافت اور روایات کے لیے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم روس کی تاریخ اور عظیم مستقبل کی خاطر اپنے آبا اجداد اور اپنی اولاد کے نام پر ان کا دفاع اور حفاظت کریں گے۔صدر پیوٹن کے مطابق متنوع روسی تہذیب کا حصہ بننا خوشی ہے لیکن یہ ایک ذمہ داری اور فرض بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب اصل ہے، اس کا اپنا راستہ ہے، اور اس میں ہمیں ایک اونس برتری کا احساس نہیں ہے۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کی سالمیت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دفاع کرنا جانتی ہے، روس اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی