روس کی نیم خود مختار ریاست جمہوریہ تاتارستان کے قازان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون حملوں کے خطرے کی وجہ سے پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ،ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح جمعرات کی صبح 7بجے ہوائی اڈے کو بند کیا گیاجس کا مقصد پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا،قازان ہوائی اڈے پر اترنے والے طیاروں کا رخ سمارا ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے خطرے کی وجہ سے اپریل میں بھی کازان ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا جبکہ ماہ جون میں بھی سلامتی کے تحت ہوائی اڈے پر عارضی بندش تھی۔روس اور یوکرین کی سرحد سے 900کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قازان اس سے قبل بھی یوکرین کے ڈرونز کا نشانہ بن چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی