i بین اقوامی

رواں برس بھی غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گاتازترین

July 05, 2024

غلاف کعبہ جسے کسوہ کہا جاتے ہے 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 50 فٹ جب کہ چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہوتی ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک کسوہ نہایت قابل احترام ہے۔ قبل ازیں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم پہلی بار 2022 کو یہ بابرکت عمل یکم محرم کو انجام دیا گیا تھا جس کے بعد سے اب ہر سال اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تبدیلی غلاف کعبہ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یکم محرم جو ممکنہ طور پر 7 جولائی بروز جمعے کو ہوگی اور اس روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ اس سال غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ سونا اور چاندی سے غلاف کعبہ پر قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کی سلائی میں نہایت تربیت یافتہ اور اعلی مہارت کے حامل کاریگروں نے حصہ لیا۔ غلاف کعبہ عمومی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ یعنی کسوہ کے لیے نہایت عمدہ، نفیس اور اعلی معیار کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ جو اپنی جاذبیت اور پختگی کے باعث دیدہ زیب ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ غلاف کعبہ کی تیاری مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف، خانہ کعبہ کے خصوصی محافظ کے حوالے کیا تھا۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ اور خانہ کعبہ کے نائب چیف محافظ عبدالمک بن طحہ الشیبی نیغلاف کعبہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ تبدیلی غلاف کعبہ کی تقریب کی سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی آخری شکل دیدی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی