قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری بپلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد پیر کو ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچے ۔ کنونشن میں ٹرمپ کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شریک ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں زخمی ہونے کے بعد جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ پر ہفتے کی شام پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی۔ ایف بی آئی نے ایک 20سالہ نوجوان کو حملہ آور کے طور پر شناخت کیا ہے جسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی