امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا آگ کی لپیٹ میں ہے، مشرق وسطی کی جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، صدر منتخب ہوا توخطے سے جنگ کا خاتمہ کرائوں گا،ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس جوبائیڈن کی صورت میں ایک غیر ذمہ دار صدر ہے، اس وقت امریکا کے پاس کوئی قیادت نہیں، ملک بغیر قیادت کے چل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی