i بین اقوامی

ٹرمپ نے انتخابات جیتے کی صورت میں ایلون مسک کو کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیاتازترین

August 20, 2024

ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کو حکومت میں بڑی پیشکش کردی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں،ٹرمپ نے ایلون مسک کو بہت ذہین آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یقینی طور پرانہیں کابینہ میں اہم عہدہ دوں گا، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر کے لیے مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ ایلون مسک نے ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمت کی تعریف کی۔دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ارب پتی پلیٹ فارم ایکس پر دوستانہ گفتگو کی جہاں مسک نے ٹرمپ کی مہم کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک کو ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشیر کے کردار یا کابینہ کے عہدے کی آفر کی گئی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی