i بین اقوامی

ٹرمپ نے اقتدار میں آنے پر ایلون مسک کی سربراہی میں کارکردگی کمیشن بنانیکا اعلان کردیاتازترین

September 06, 2024

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کی صورت میں ارب پتی امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کمیشن کا سربراہ لگانے کا اعلان کردیا،نیویارک اکنامک کلب میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکنامک پلان کو ملکی معاشی اقتصادی بحالی قرار دیتے ہوئے معاشی خوشحالی کے وعدے بھی کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا ہوا ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کا آڈٹ کرنے کے بعد بھاری اصلاحات تجویز کرے گا اور اپنے قیام کے بعد 6ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے قائدگیوں کو ختم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی