i بین اقوامی

ٹرمپ کو پہلا دھچکا،امریکی عدالت نے شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیاتازترین

January 24, 2025

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کیایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کیلئیعارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی