i بین اقوامی

ٹرمپ کابینہ کے ممکنہ افراد کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیاتازترین

January 01, 2025

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانیوالے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاوس کی نئی چیف آف سٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے کانسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کانسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ سٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی