i بین اقوامی

ٹرمپ کا ایک اور آزاد ملک گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہتازترین

December 24, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک آزاد ملک پر نظریں جما لی گئیں ہیں جس پر قبضہ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے رہنما نے واضح کیا کہ یہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں ہے، انہوں نے اسے ممکنہ طور پر خریدنے کے بارے میں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کا جواب دیا۔گرین لینڈ 600 سالوں سے ڈنمارک کا حصہ ہے، اور اس کے رہنما آرکٹک کے وسیع جزیرے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ گرین لینڈ کے وزیر اعظم، موٹ ایجیڈے نے واضح کیا کہ جزیرہ فروخت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، گرین لینڈ ہمارا ہے، اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے اپنی آزادی کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔ٹرمپ کی جانب سے حالیہ ایک تقریب میں کہا گیا کہ انہوں نے سویڈن کے سابق سفارت کار کین ہوری کو کوپن ہیگن میں اپنا سفیر منتخب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گرین لینڈ کی حیثیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا نیم خودمختار حصہ ہے لیکن اسے کچھ آزادی حاصل ہے۔ گرین لینڈ امریکی فضائیہ کے ایک بڑے اڈے کا مقام بھی ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واضح الفاظ میں کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ملکیت اور اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں قومی سلامتی اور آزادی کے لیے ضروری ہے۔ خیال رہے اس سے قبل 2019 میں بھی سابق صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھے، لیکن ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے فوری طور پر اس خیال کو مسترد کر دیا تھا، اور کسی بھی ممکنہ مذاکرات شروع کرنے سے قبل ہی روک دیے گئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی