i بین اقوامی

ٹرمپ کے کہنے پر بھی عہدہ نہیں چھوڑوں گا، سربراہ امریکی فیڈرل ریزروتازترین

November 08, 2024

امریکا کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پال نے کہا ہے کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکم دیں گے تو بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔پال نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پوچھا گیا تو کیا وہ استعفی دیں گے تو جواب میں جیروم پال نے نہیں کہا۔واضح رہے کہ جیروم پال کے ٹرمپ کے ساتھ ان کے پہلے دور میں تعلقات کشیدہ تھے اور اس بات کی وسیع توقعات ہیں کہ واپس آنے والے صدر پال کو ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ہٹانے کی کوشش کی قانون کے تحت اجازت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی