i بین اقوامی

ٹرمپ کے ایجنڈے پر کام شروع، میکسیکو بارڈرپر اضافی جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلانتازترین

January 23, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی امریکا نے میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنیکا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گرانڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے نگران پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نیکہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا اور پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ اضافی 10ہزار فوج میکسیکوبارڈر پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہیکہ ڈونلڈٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے کئی اقدامات کو منسوخ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی