متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے پہلے ہی سپر مارکیٹس نے اشیائے ضروریہ پر 75فیصد تک رعایت دینیکا اعلان کردیا، کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا، خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے، عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ سے ہونے کا امکان ہے، اسی مناسبت سے امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا، خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے،علاوہ ازیں مختلف کمپنیوں نے ماہ رمضان میں اشیا کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15فیصد تک بڑھا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی