i بین اقوامی

ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کے مطالبے میں شدت آگئیتازترین

April 21, 2023

بھارتی ریاست منی پورمیں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیارکرگیا۔ منی پورکی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلیٰ نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا۔منی پورکی جلوطن حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادی ایکٹ 1947 کے تحت منی پورکی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا،بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کوصوبوں میں بدل کرآزادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔پریس ریلیزانڈیپنڈنٹ منی پور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔منی پورمیں ا?زادی اوربھارت سے علیحدگی کا مطالبہ 1949 سے چل رہا ہے اور 1980 سے علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے،جس میں ہزاروں بھارتی فوجی ،پولیس اہلکار اورعام شہرجان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔بھارت میں اس وقت 15 سے زائد ریاستوں میں آزادی اورعلیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جو بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی