i بین اقوامی

ریاست مخالف خبریں ،بنگلہ دیشی حکومت کا 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکمتازترین

February 03, 2023

بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے191ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں،اس حوالے سے بنگلہ دیشی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں،انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں انتشار اور الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں،بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے خود پر تنقید کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوششوں پر سماجی حقوق کی تنظیموں اور امریکا سمیت غیر ملکی حکومتیں طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں،رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ کے تحت 2018کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی