بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے فسادات راجستھان پہنچ گئے اور شہر بھیواڑی میں گوشت کی دکانوں پر ہندوں نے حملے کردیے،نئی دلی میں بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے مظاہروں کے اعلان کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی اور نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی ریلی میں جھڑپوں کے بعد انتہا پسندوں نے الزام مسلمانوں پر دھر دیا،گزشتہ روز گروگام میں 6افراد قتل ہوئے اور مسلمانوں کی درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا گیا جس کے باعث مسلمانوں کی بڑی تعداد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی