i بین اقوامی

ریاض،شہری کو زندہ جلانے والے سعودی کو موت کی سزا سنا دی گئیتازترین

June 16, 2023

سعودی وزارت داخلہ نیشہری کو زندہ جلانے والے سعودی کو موت کی سزا سنا دی،سعودی شہری برات بن جبریل بن برات العاطفی النانی نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو قتل کردیا تھا، برکات نے بندر بن طہ پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی اور آگ سے جھلسنے کے بعد بندر بن طہ کی موت ہوگئی، آگ سے چار کاریں جل گئیں ، قاتل کی جانب سے میتھی مفیٹامائن کے غلط استعمال کا بھی انکشاف ہوا۔ سکیورٹی حکام نے قاتل برکات کو گرفتار کرلیا اور تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد اس کا جرم ثابت ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی